بی جے پی ریاست میں تین بس یاترا منظم کرے گی

   

کشن ریڈی، ڈی کے ارونا، ایٹالہ راجندر کو بس یاتراؤں کی قیادت کا ذمہ
حیدرآباد ۔ 9 ستمبر (سیاست نیوز) بی جے پی سے تلنگانہ میں تین بس یاترا منظم کرنے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ بی جے پی نے ایک ماہ عوام کے درمیان رہنے کا پروگرام تیار کیا تاکہ انتخابی تیاریوں میں شدت پیدا کی جاسکے اور عوام کے درمیان حکومت کی ناکامیوں کو آشکار کیا جاسکے۔ چیف منسٹر ٹاملناڈو کے فرزند نے سناتھن دھرم کے خلاف جو ریمارکس کیا ، اسکے خلاف 11 ستمبر کو ریاست کے تمام اضلاع ہیڈکوارٹرس پر احتجاجی دھرنے منظم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عوامی مسائل پر دھرنا چوک پر احتجاج کرنے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔ 17 ستمبر کو سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ پر سقوط حیدرآباد کی سرکاری تقریب منعقد کی جائیگی، جس میں مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ ریاست میں تین بس یاترا منظم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 26 ستمبر کو شروع ہونے والی بس یاترا کی مرکزی وزیر و تلنگانہ بی جے پی کے صدر کشن ریڈی قیادت کریں گے۔ 26 ستمبر کو شروع ہونے والی بس یاترا کی آل انڈیا بی جے پی کی نائب صدر ڈی کے ارونا قیادت کریں گی۔ 28 ستمبر کو شروع ہونے والی بس یاترا کی بی جے پی رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر قیادت کریں گے۔ یہ تینوں بس یاترا 13 اکٹوبر کو مختلف اضلاع کا احاطہ کرتے ہوئے حیدرآباد پہنچ جائے گی۔ اس وقت ایک جلسہ عام منعقد کیا جائے گا، جس میں وزیراعظم نریندر مودی کو مدعو کیا جائے گا۔ن