بی جے پی سرکاری ملازمین کی پٹائی میں مصروف

   

نئی دہلی : بعض بی جے پی قائدین کے غلط برتاؤ کے حالیہ واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے کہاکہ انتخابات جیتنے کے بعد بی جے پی قائدین سے عوام کی خدمت کرنے کی توقع ہے لیکن اس کے بجائے وہ سرکاری ملازمین کی پٹائی کررہے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ اقتدار کے نشے میں دُھت کوئی لیڈر کرکٹ بیاٹ سے سرکاری ملازم کو پیٹ رہا ہے تو کوئی اور ٹول ٹیکس پوچھنے پر اُس کی ادائیگی کرنے کے بجائے لاٹھیوں کا استعمال کررہا ہے ۔