کولہاپور : نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار نے اتوار کو الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سماج میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔مسٹر پوار نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ‘دی کشمیر فائلز’ حقیقت میں درست نہیں ہے ۔ یہ فلم سچے واقعات پر مبنی نہیں ہے اور اس میں کشمیری پنڈتوں کی تاریخ کو جھوٹا دکھایا گیا ہے ۔ پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر پوار نے کہا کہ وہ پہلی بار ایندھن کی قیمتیں ہر روز بڑھتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس اور اس کے اتحادیوں سے صدر بننے کی کوئی تجویز قبول نہیں کریں گے لیکن وہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لا کر جمہوریت کو مضبوط بنانے میں ضرور تعاون کریں گے ۔نو نرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے کے گڑی پڑوا بیان پر، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ این سی پی فرقہ پرستی کو بھڑکانے کی کوشش کر رہی ہے ، مسٹر پوار نے کہا کہ وہ مسٹر ٹھاکرے کے بیان کو “سنجیدگی سے ” نہیں لیتے ۔انہوں نے کہا، “انہیں اس طرح کے بیانات دینے سے پہلے این سی پی کی تاریخ کا جائزہ لینا چاہیے ۔ ہماری پالیسی سب کو ساتھ لے کر چلنے کی ہے ، سماج کو تقسیم کرنے کی نہیں۔”