بی جے پی سیاسی فائدے کیلئے امرتسر میں این سی بی کا دفتر قائم کر رہی ہے: سنجے سنگھ

   

نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے مرکز کے ذریعہ این سی بی کے غلط استعمال کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ بی جے پی سیاسی فائدے کے لیے امرتسر میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کا دفتر قائم کر رہی ہے۔ سنجے سنگھ نے ٹوئٹ کیا، بی جے پی۔آکالی دل حکومت پنجاب میں بڑے پیمانے پر منشیات کی لت کے لیے کافی حد تک ذمہ دار ہیں۔ جب بی جے پی ہی غلط کاموں میں ملوث ہے تو اس کے کارکن گاؤں جا کر کیا پروپیگنڈہ کریں گے؟مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کہا تھا کہ حکومت ایک ماہ کے اندر پنجاب کے امرتسر میں این سی بی کا دفتر کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور مودی حکومت ملک کو نشے سے پاک کرنے اور پنجاب میں منشیات کے کاروبار کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ نشے کے خلاف لڑنے کے لیے، ایک ماہ کے اندر اندر امرتسر میں این سی بی (نارکوٹکس کنٹرول بیورو) کا ایک دفتر کھولا جائے گا اور اس کے بعد بی جے پی کارکنان ہر گاؤں میں منشیات کے خلاف بیداری مہم شروع کریں گے۔