بی جے پی سیلرس اور کلرس کی جماعت

   

بنڈی سنجے اور ڈی اروند پر پی ڈی ایکٹ لگایا جائے ، جیون ریڈی کا مطالبہ
حیدرآباد ۔ 5 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی جیون ریڈی نے چیف منسٹر کے خلاف نازیبا ریمارکس کرنے والے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کو کے سی آر سے معذرت خواہی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ بصورت دیگر بھگا بھگا کر مارنے کا انتباہ دیا ۔ آج ٹی آر ایس لیجسلیچر پارٹی آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جیون ریڈی نے کہا کہ بی جے پی قائدین کا ذہنی توازن بگڑ گیا ہے ۔ بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ بنڈی سنجے اور ڈی اروند کے خلاف پی ڈی ایکٹ لگانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ دہلی سے پہونچنے والے قائدین گلی کے قائدین جو اسکرپٹ لکھ کر دے رہے ہیں وہی پڑھنے کا الزام عائد کیا ۔ جے پی نڈا کو جھوٹ بولنے والی پارٹی کا بڑا فرزند قرار دیا ۔ مشین بھاگیرتا پر 50 ہزار کروڑ روپئے خرچ کرنے کے باوجود جے پی نڈا کی جانب سے ایک بھی گاوں کے نلوں میں پانی نہ پہونچنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے بی جے پی کے قائدین کو دیہاتوں کو پہونچنے پر اسی پانی سے نہلانے کا تیقن دیتے ہوئے گاوں کا دورہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مشین بھاگیرتا کی مرکزی وزراء نے ستائش کی ہے ۔ جے پی نڈا لا علمی کا شکار ہو کر اس اسکیم پر تنقید کررہے ہیں ۔ کالیشورم پراجکٹ میں بدعنوانیاں ہونے کے الزامات عائد کئے جارہے ہیں جو جھوٹے اور بے بنیاد ہیں ۔ جیون ریڈی نے بی جے پی کو سلر اور کلر جماعت قرار دیا ۔ ملک بھر میں بی جے پی کے اے ٹو زیڈ قائدین اسکامس میں ملوث ہیں ۔ گاندھی کی مخالفت اور گوڈسے کی تائید کرنے والی بی جے پی کو ٹی آر ایس پر تنقید کرنے کا اخلاقی حق بھی نہیں ہے ۔۔ ن