ممبئی: دہلی کے جے این یو کیمپس میں گزشتہ روز کے پرتشدد واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے این سی پی کے ریاستی چیف ترجمان مہیش تپاسے نے کہا کہ بی جے پی سنگھ کی طلبہ تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد(اے بی وی پی) کے ذریعے ملک کے سیکولرتعلیمی اداروں کو فرقہ ورانہ بنارہی ہے ۔وہ یہاں جے این یو تشدد معاملے پر میڈیا کے روبرپارٹی کے موقف کا اظہار کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اے بی وی پی کے رضاکار مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء پر اپنی فرقہ وارنہ سوچ کومسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ تعلیمی اداروں کے سیکولر سوچ کو راست طور پر کمزور کرنے کی سیدھی کوشش ہے ۔ تپاسے نے کہا کہ ہندوستان کی یونیورسٹیوں نے ملک کے لئے قابل فخر رہنما، سائنسدان و منتظم دیئے ہیں۔ مہیش تاپسے نے طلباء کو یہ بھی یاد دلایا کہ وہ اپنی عادات یا کھانے پینے کی ترجیحات سے قطع نظر ایک ہی کیمپس میں رہتے ہیں۔