بی جے پی سے اتحاد جاری رہے گا: اودھو ٹھاکرے صدر شیوسینا

   

تھانے ۔ 11 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شیو سینا کے صدر اودھو ٹھاکرے نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ ان کی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان اتحاد جاری رہے گا ۔ برسر اقتدار پارٹیاں فی الحال مباحث میں مصروف ہیں تاکہ نشستوں کی تقسیم کا فارمولہ اسمبلی انتخابات سے پہلے طئے کرلیں ، جس کے پروگرام کا سرکاری طور پر ہنوز اعلان نہیں ہوا۔