بی جے پی سے اتحاد کرکے 25 سال ضائع کئے: ادھوٹھاکرے

   

Ferty9 Clinic

ممبئی : چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ان کی پارٹی ریاست سے باہر بھی اپنے قدم جمائے گی اور قومی سطح پر رول نبھائے گی۔ انہوں نے سیاسی فائدہ کیلئے ہندوتوا کا استعمال کرنے پر بی جے پی کی مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں شیوسینا نے 25 سال ضائع کئے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے سکڑ رہی ہے ۔ اکالی دل اور شیوسینا پہلے باہر ہوچکے ہیں ۔ بال ٹھاکرے کے 96 ویں یوم پیدائش پر وہ پارٹی کارکنوں سے ورچول خطاب کررہے تھے۔