بی جے پی سے بی ایس پی نہیں ،ملائم سنگھ کا گٹھ جوڑ:مایاوتی

   

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کی سپریمومایاوتی نے منگل کو سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور اس کے فاونڈر ملائم سنگھ یادو پر بی جے پی سے ملے ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ’ بی جے پی سے بی ایس پی نہیں بلکہ ملائم سنگھ یادو ملے ہوئے ہیں۔مایاوتی نے حال ہی میں منعقداسمبلی انتخابات میں بی ایس پی کے ذریعہ بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے ایس پی سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے الزامات پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ بی ایس پی نہیں بلکہ ایس پی اور ملائم سنگھ یادو ملے ہوئے ہیں۔