ممبئی 3 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا میں تشکیل حکومت پر تعطل کے درمیان سینئر شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے آج کہا کہ ان کی پارٹی بی جے پی سے صرف چیف منسٹر کے عہدہ پر بات کرے گی ۔ بی جے پی اور شیوسینا میںانتخابات میں متحدہ مقابلہ کے باوجود چیف منسٹر کے عہدہ پر رسہ کشی چل رہی ہے ۔ ابھی تک دونوں میں تشکیل حکومت پر رسمی بات چیت شروع نہیں ہوسکی ہے ۔ سنجے راوت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تعطل برقرار ہے ۔
حکومت کی تشکیل پر ابھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے ۔ اگر بات چیت ہوگی تو یہ صرف چیف منسٹر کے عہدہ کیلئے ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے اورنگ آباد میں ہیں اور وہاں فصلوںکو بے موسمی بارش سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
