بی جے پی شیوسینا سے پوچھو کہ کب بنے گی سرکار :شرد پوار

,

   

راشٹروادی کانگریس کے صدر شرد پوار دہلی سونیا گاندھی سے ملنے پہونچ چکے ہیں، دہلی پہونچتے ہی انہوں نے میڈیا کہ سوال پر کہا کہ بی جے پی شیوسینا سے پوچھو کب بنے گی مہاراشٹر میں حکومت۔ 

بتایا جا رہا ہے کہ شام کے پانچ بجے سونیا گاندھی سے پوار ملنے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کانگریس اور این سی پی الگ الگ پارٹی ہیں ہم نے مل کر الیکشن لڑا تھا، شیوسینا اور بی جے پی نے مل کر الیکشن لڑا تھا مگر سب پارٹیاں الگ الگ ہوتے ہیں اور پارٹیوں کے نظریات بھی ہوتے ہیں۔ 

وہی سنجے راوت نے مرکزی حکومت پر طنز کستے ہوۓ کہا تھا کہ دہلی میں بڑی بڑی حکومتیں ائی اور چلی گئی مگر جمہوریت باقی ہے اور رہے گی۔ 

کہا جا رہا ہے کہ دسمبر کے پہلے ہفتہ تک مہاراشٹر میں حکومت سازی ہوجاۓ گی اور وزیر اعلیٰ شیوسینا کا رہی رہے گا۔ 

سنجے راوت نے مزید کہا کہ حکومت بنانے کےلیے وقت اس لیے لگ رہا ہے کہ اس اتحاد میں مختلف پارٹیاں ہیں اور سب پارٹی کے نظریات الگ الگ ہیں اس لیے وقت لگ رہا ہے۔ 

مزید کہا کہ حکومت تو بننا طئے ہے فی الحال وہاں پر صدر راج نافذ ہے تو بی جے پی کی ذمہ داری ہے کہ وہاں کے کسانوں کی خبر گیری کریں۔