بی جے پی شیوسینا پھر سے تعلقات استوار کرلیں گے : اٹھاولے

   

ممبئی 18نومبر(سیاست ڈاٹ کام )مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے آج اشارہ کیا کہ بی جے پی مہاراشٹر میں شیوسینا کے ساتھ اپنے تعلقات کو دوبارہ سے استوار کرنے میں کامیاب ہوجائے گی ،لیکن انہوں نے موجودہ سیاسی بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ لیکن دعویٰ کیا کہ بی جے پی صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پرامید ہیں اور انہوں نے کہا کہ پر دونوں سابقہ اتحادی مل کر ریاست میں حکومت بنائیں گی۔مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی صدر امت شاہ سے اپنی گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے رام داس اٹھاولے نے کہا کہ مہاراشٹرا میں جلد ہی بی جے پی کی حکومت تشکیل دی جائے گی۔ اٹھاولے نے کہا کہ امیت شاہ نے انہیں بتایا ہے کہ مہاراشٹر میں جلد ہی سب ٹھیک ہوجائے گااور کہاکہ ’’میں نے مہاراشٹر کے سیاسی بحران پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے بات کی اور انہیں بتایا کہ اگر وہ مداخلت کرتا ہے تو ریاست میں ایک درمیانی زمین ہوگی‘‘۔انہوں نے کہا امیت شاہ نے انہیں یقین سے کہا کہ آپ فکر نہ کریں ، جلد ہی سب ٹھیک ہوجائے گا۔ مہاراشٹر میں بی جے پی اور شیوسینا مل کر حکومت بنائیں گے ۔اس دوران گذشتہ ہفتے مہاراشٹر میں سیاسی تعطل پر امیت شاہ نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے بعد شیوسینا غیر مطلوب مطالبات کررہی ہے جسے قبول نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی جلسوں کے دوران ، وزیراعظم مودی اور میں نے متعدد بار کہا تھا کہ اگر مہاراشٹر میں بی جے پی-شیوسینا اتحاد جیت جاتا ہے ، تو دیویندر فڈنویس وزیر اعلی ہوں گے ، اس وقت کسی نے بھی اس پر اعتراض نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد شیوسینا ایک نیا مطالبہ سامنے ہے ۔ جو قابل قبول نہیں ہے ۔