ورنگل ۔تلنگانہ بی جے پی صدر و رکن پارلیمان کریم نگر بنڈی سنجے کی جانب سے ہندو ایکتا یاترا میں اشتعال انگیز تقریر کی مختلف پارٹیوں کے اقلیتی قائدین کی جانب سے سخت مذمت کی گئی ہے ۔اس ضمن میں کانگریس اقلیتی قائدین نے ہنمکنڈہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر انسپکٹر ہنمکنڈہ کو بنڈی سنجے کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی درخواست کی گئی اورپولیس میں شکایت درج کروائی گئی ۔اس موقع پر اقلیتی قائدین نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بنڈی سنجے کے خلاف قانونی کاروائی کرکے ریاست میں امن و امان بر قرار رکھنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ایم پی نے اپنی عدم کارکردگی کو چھپانے کے لئے ہندو مسلم منافرت پھیلاتے ہوئے علاقہ تلنگانہ میں کشیدگی اور منافرت کو بڑھاوا دے رہے ہیں جس کی ہر کسی کو مذمت کرنی چاہیے ۔اس موقع پر کانگریس سٹی میناریٹی صدر مرزا عزیز بیگ ،عمر علی شاہ قادری متولی و سجادہ نشین بارگاہ عبدالنبی شاہ ؒ ،بابا قادر علی سابق صدر نشین وقف بورڈ ،محمد محی الدین کانگریس قائد ،کانگریس نائب صدر محمد عبدالباقی ،محمد نعیم الدین ٹی آ ریس اقلیتی صدر ،غوث پاشاہ ،بابا ،امتیاز ،یاسین ،شوکت ،اور دیگرحضرات موجود تھے ۔