بی جے پی صدر جے پی نڈا کی آج آمد ‘ شمس آباد میں روڈ شو کا منصوبہ

   

حیدرآباد 30 جون ( سیاست نیوز ) بی جے پی قومی عاملہ اجلاس کے سلسلہ میں پارٹی صدر جے پی نڈا جمعہ کو شہر پہونچنے والے ہیں۔ تلنگانہ بی جے پی کی جانب سے نڈا کی آمد پر ان کے خیرمقدم میں بڑے روڈ شو کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ شہر میں 2 اور 3 جولائی کو بی جے پی قومی عاملہ کا اجلاس ہونے والا ہے جس کیلئے مندوبین کی آمد شروع ہوچکی ہے ۔ پارٹی جنرل سکریٹریز اور عہدیداروں کا اجلاس 2 جولائی کو منعقد ہونے والا ہے جبکہ 3 جولائی کو ایک بڑا جلسہ عام پریڈ گراونڈ سکندرآباد پر ہوگا جس سے وزیراعظم نریندر مودی خطاب کرنے والے ہیں۔ اسی سلسلہ میں جے پی نڈا جمعہ کو حیدرآباد پہونچ رہے ہیں اور ریاستی یونٹ نے ان کے شاندار استقبال کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایک کیلومیٹر فاصلہ تک روڈ شو کے اہتمام کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔