نئی دہلی: بہار میں این ڈی اے مخلوط حکومت میں رسہ کشی جاری ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی اور جنتا دل یونائیٹڈ کے درمیان بیان بازی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ تازہ معاملہ جے ڈی یو کے قومی صدر راجیو رنجن عرف للن سنگھ کے بیان سے متعلق ہے۔ جہان آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بی جے پی پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی بہار میں 200 سیٹوں پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کا پروگرام کر رہی ہے تو انہیں 243 سیٹوں کے لیے تیاری کرنی چاہیے۔ اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ للن سنگھ نے کہا کہ جمہوری ملک میں ہر تنظیم کو تمام سیٹوں پر جیت کے لیے تیاری کرنے کا حق ہے۔