‘بی جے پی عدالت پر یقین نہیں رکھتی’، اکھلیش یادو نے اسد کے انکاؤنٹر پر حکومت پر کیا حملہ

   

لکھنؤ:اترپردیش پولیس کے ایس ٹی ایف نے جھانسی میں مافیا عتیق احمد کے بیٹے اسد کا انکاؤنٹر کیا ہے۔ اسد کے انکاؤنٹر کے واقعہ کو لے کر اپوزیشن پارٹیوں نے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر حملہ کیا ہے۔ مدھیہ پردیش میں ایک پروگرام میں شرکت کے لیے آئے اکھلیش یادو نے کہا کہ فلم کے ڈائیلاگ مٹی میں ملا دینگے پر کام چل رہا ہے۔ انہیں آئین پر اعتماد نہیں، افسران پر دباؤ ڈال کر جعلی انکاؤنٹر ہو رہے ہیں۔ ساتھ ہی ایک ٹویٹ میں اکھلیش یادو نے کہا کہ جھوٹے انکاؤنٹر کر کے بی جے پی حکومت اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بی جے پی کو عدالت پر بالکل یقین نہیں ہے۔ کل کے حالیہ انکاؤنٹر کی بھی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے اور مجرموں کو نہ بخشا جائے۔ حکومت کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ فیصلہ کرے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔ بی جے پی بھائی چارے کے خلاف ہے۔