بی جے پی غریبوں اور جانوروں کو G20قائدین سے چھپا رہی ہے:راہول گاندھی

   

نئی دہلی : کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے X پر ایک ویڈیو شیئر کیا، جو پہلے ٹویٹر تھا، جس میں دکھایا گیا ہے کہ دو روزہ G20 سربراہی اجلاس سے قبل کچھ کچی آبادیوں کو سبز چادر سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔کانگریس نے 9 ستمبر کو حکومت پر G20 سمٹ کے پیش نظر کچی آبادیوں کو چھپانے یا مسمار کرنے اور آوارہ جانوروں کو پکڑنے کا الزام لگایاہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ ہمارے مہمانوں سے ہندوستان کی حقیقت کو چھپانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہفتہ کو نئی دہلی میںG20اجلاس کا آغاز ہوااور اس میں دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں کے قائدین شرکت کررہے ہیں۔