نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے آج الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) غریبوں کے لیے نہیں بلکہ صنعت کاروں کے لیے کام کرتی ہے۔انہوں نے یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ بی جے پی حکومت غریبوں کی طرف نہیں دیکھ رہی ہے، بلکہ صرف بڑے صنعت کاروں کو دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے 4.5 ہزار کلومیٹر طویل بھارت جوڑو مارچ کیا، جس میں وہ غریبوں سے ملے، کسانوں سے ملے، خواتین سے ملے اور سب کو گلے لگاکر چلے۔