بی جے پی فرقہ وارانہ ایجنڈے پر عمل پیرا:مایاوتی

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ: اترپردیش میں بی جے پی حکومت کی ریاست کی ترقی سے متعلق دعوؤں کو جملہ قرار دیتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سربراہ مایاوتی نے کہا کہ مذہبی جذبات سے کھلواڑ کرنے والی بی جے پی ہندو۔مسلم تنازعہ جیسے گھٹیا ایجنڈے پر واپس لوٹ آئی ہے ۔مایاوتی نے جمعرات کو کہا کہ ریزرو بینک کے تازہ اعداد اس بات کے گواہ ہیں کہ یوپی میں فی کس آمدنی میں صحیح طرح سے اضافہ نہیں ہوا ہے جو بی جے پی کے ترقی کے دعوی کی پول کھولتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اب یہ پارٹی ہندو۔مسلم تنازعہ جیسے پرانے گھٹیا ایجنڈے پر واپس آگئی ہے لیکن اس بار لوگ ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے ۔انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ یوپی کے لوگوں کی فی کس آمدنی صحیح سے نہیں بڑھی ہے مطلب یہاں کے کروڑوں لوگوں کے غریب اور پچھڑے بنے رہنے سے متعلق ریزرو بینک کے تازہ اعداد اس عام خیال کی تصدیق کرتے ہیں کہ بی جے پی کے ترقی کے دعوے ہوا ہوائی و جملے بازی ہیں۔