8 ریاستوں میں اپوزیشن حکومتوں کو ختم کر دیا گیا ، تحقیقاتی ایجنسیاں کٹھ پتلی ‘ ہریش راؤ
حیدرآباد /26 اگست ( سیاست نیوز ) وزیر فینانس ہریش راؤ نے بی جے پی مرکز پر موثر حکمرانی کی بجائے اپوزیشن کو نشانہ بنانے پر برہمی کا اظہار کیا ۔عوامی منتخب 8 ریاستوں کی حکومتوں کو اقتدار سے بے دخل کرکے خود اقتدار حاصل کرلیا ۔ مہدی نواز جنگ کینسر ہاسپٹل میں ایم او ٹی ، ماڈرن کچن ، دھوبی گھاٹس کے افتتاح کے بعد خطاب میں کہا کہ مہاراشٹرا ، بہادر ، دہلی کے علاوہ کل بی جے پی کی جھارکھنڈ میں سازش کو سب نے دیکھا ۔ بی جے پی ملک سے اپوزیشن کا خاتمہ کرنے کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے ۔ حکومت سے سوال کرنے والوں کو ٹارگیٹ کیا جارہا ہے ۔ سی بی آئی ‘ ای ڈی و دیگر ایجنسیوں کے ذریعہ دھاوے کرکے ہراساں و پریشان کیا جارہا ہے ۔ حال میں دہلی میں جو واقعہ پیش آیا ہے اس میں تحقیقاتی ایجنسیوں نے بی جے پی کی کٹھ پتلی کی طرح کام کرنے کا شبہ ہے ۔ بی جے پی کا ایک رکن پارلیمنٹ ٹی آر ایس ایم ایل سی کویتا کو سی بی آئی سے نوٹس جاری ہونے کی بات کر رہا ہے ۔ انہیں پتہ کیسا چلا یہ سوالیہ نشان بناہوا ہے ۔ ایک منظم سازش کے تحت بی جے پی اپوزیشن کو نقصان پہونچانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ فرقہ وارانہ فسادات ملک اور تلنگانہ کیلئے ضروری ہے کیا بی جے پی سے سوال کیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کرشنا ، گوداوری کا پانی لانے کام کر رہی ہے جبکہ بی جے پی فرقہ وارانہ فسادات کے ذریعہ خون کی ندیاں بہانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ن