اندور (مدھیہ پردیش) : مہاراشٹر انتخابات میں مہایوتی کی کامیابی پر بی جے پی قائد کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ پارٹی کارکن دیویندر فڑنویس کو مہاراشٹرا کے آئندہ چیف منسٹر کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں ۔ بی جے پی کارکنوں کے زوردار جشن کے درمیان، وجے ورگیہ نے صحافیوں کو بتایا کہ مہاراشٹر کے اگلے چیف منسٹر کا فیصلہ بی جے پی ہائی کمان اور مہایوتی اتحاد میں شامل تینوں جماعتوں کے قائد کریں گے، لیکن بی جے پی کارکنوں کی خواہش ہے کہ فڈنویس چیف منسٹر بنیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مہاراشٹر بی جے پی کارکنوں سے بات کر رہے ہیں ہر ایک کی یہی رائے ہے کہ فڈنویس کو چیف منسٹر بننا چاہیے۔ وجے ورگیہ مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت میں کابینہ کے وزیر ہیں۔ انہوں نے ناگپور ضلع کی 12 نشستوں کے انتخابی انتظام کی کمانڈ کی تھی۔