بی جے پی قائدین اپنی زبان قابو میں رکھیں ، ٹی آر ایس ایم پی بی لنگیا یادو کی تقریر

   


حیدرآباد: ٹی آر ایس کے رکن راجیہ سبھا بی لنگیا یادو نے کہا کہ بی جے پی قائدین کو چاہئے کہ اپنی زبان قابو میں رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ناگرجونا ساگر اسمبلی حلقہ کے عوام بی جے پی قائدین کی باتوں پر یقین کرنے والے نہیں ہیں۔ دیورکنڈہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی لیڈر بنڈی سنجے ایسے شخص ہیں جنہیں دن اور رات کا فرق نہیں معلوم ہے جبکہ کے چندر شیکھر راؤ وہ شخص ہیں جنہوں نے تلنگانہ ریاست قائم کی ہے۔