بی جے پی قائدین بھی بجلی چور ہیں: اکھلیش

   

لکھنؤ :یوپی کے سنبھل سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمن برق پر بجلی چوری کا الزام لگایا گیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اس کارروائی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور ضلع انتظامیہ برق کو بلاوجہ پریشان کر رہی ہے۔اکھلیش یادو نے اپنے رکن پارلیمنٹ کے خلاف کی گئی کارروائی کو حکمراں جماعت کی ایک چال بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب افسران کا کھیل ہے۔ گزشتہ دنوں ہوئے تشدد کے بعد افسران اب خود کو بچانے کیلئے چال چل رہے ہیں۔ مسلمانوں کے گھروں میں چھاپے مار رہے ہیں۔ رکن پارلیمنٹ کے گھر تک بھی پہنچ رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بی جے پی کے لوگوں کی بھی تفتیش کریں۔ بی جے پی کے لیڈران بھی بجلی چور ہیں۔قابل ذکر ہے کہ محکمہ توانائی نے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ ان کے معاونین پر بھی معاملہ درج کیا ہے۔