حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کے آج دورہ نلگنڈہ اور جلسہ سے خطاب کے پیش نظر بی جے پی قائدین کو گھروں پر نظر بند کردیاگیا۔ضلع کے بی جے پی صدرکے شری دھرریڈی، سابق صدر نرسمہاریڈی اور سینئر لیڈر وی چندرشیکھر کو گھروں پر نظر بند کردیا ہے جنہوں نے قبل ازیں اس ضلع کے دورہ کے موقع پر عوام سے کئے گئے وعدوں کی عدم تکمیل پر سوال اٹھاتے ہوئے چیف منسٹر کے جلسہ میں رکاوٹ کا انتباہ دیا تھا۔