گلبرگہ 3جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی چیتا پور و سابق وزیر کرناتک مسٹر پریانک کھرگے نے ضلع گلبرگہ کے بی جے پی قائیدین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ضلع میں کرونا وائیریس کی روک تھام میں تعاون کرنے کے بجائے وہ ریاستی حکومت کے ساتھ مل سرکاری عہدہ داران کے تبادلے کروارہے ہیں اور ریتی کے مافیہ سے مل کر ضلع میں غیر قانونی طور پر ریتی کی نکاسی اور منتقلی کو عمل میں لارہے ہیں ۔ منگل کے دن ایک صحافتی کانفرینس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کھرگے نے کہا کہ موضع ماشال تعلقہ افضل پور ، اور تعلقہ چیتا پور میں بھی غیر قانونی طور پر ریتی کا مافیہ سرگرم عمل ہے۔ کوئی اس بارے میں بات نہیںکررہا ہے اور اس کے علاوہ دوسری ریاستوں سے منتقل ہونے والے مزدوروں اور دیگر افراد کی کرونا -19کی جانچ بھی صحیح ڈھنگ سے نہیں کی جارہی ہے ۔ مسٹر پریانک نے رکن پارلیمینٹ گلبرگہ ڈاکٹر امیش جادھو پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے ای ایس آئی ہاسپتل گلبرگہ کو کرونا سے لڑنے کے لئے درکار فنڈس کی اجرائی میں کو قدم نہیں اٹھایا ۔ انھوں نے مردہ جسم کو بنگلور سے گلبرگہ منتقل کرنے کے معاملہ میں سیاست کا کھیل کھیلا ۔حالانکہ کانگریس نے اس کا بل ادا کیا ۔ مسٹر پریانک کھرگے نے کہا کہ ایک ضلعی سرکاری عہدہ دار نے ایک بی جے پی کے رکن اسمبلی پر الزام عائد کیا ؤہے کہ اس نے اس سے رشوت طلب کی ۔ مسٹر پریانک کھرگے نے کہا کہ حال ہی میں ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کے تبادلہ کے ضمن میں رکن پارلیمینٹ اور ارکان اسمبلی نے نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اس ڈپٹی کمشنر کے تبادلہ پر زور دینے کے لئے انھوںنے کوئی کردار ادا نہیں کیا ہے ۔
