بی جے پی قائدین کا ویاٹ میں کمی کے مطالبہ کے ساتھ کلکٹر آفس پر احتجاج

   

Ferty9 Clinic

کاغذنگر۔ کے بی آصف آباد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کلکٹر آفس کے روبرو آج بھارتیہ جنتا پارٹی قائدین کی جانب سے ریاست حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا گیا ہے۔ اس موقع پر بی جے پی ڈسٹرکٹ پریسیڈنٹ پڈول، بھارتیہ جنتا پارٹی اسٹیٹ ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر کوتا پلی سرنیواس، بی جے پی ڈسٹرکٹ سیکریٹری کونگا ستیہ نارائن، بی جے پی مہیلا ڈسٹرکٹ پریسیڈنٹ وندنا کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی قائدین نے ڈسٹرکٹ کلکٹر اور مجسٹریٹ آفس کے روبرو آصف آباد میں ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر بی جے پی قائدین نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل قیمتوں میں ریاستی حکومت ویاٹ کے نام پر اضافہ کرتی جا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے عام آدمی پر ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں کا بوجھ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ اس لئے ریاستی حکومت اور کے سی آر سے مطالبہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اور ویاٹ ٹیکس کی کمی کرے، اگر ویاٹ میں کمی نہیں کی گئی تو آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر بی جے پی کی جانب سے احتجاجی دھرنا پروگرام میں شدت پیدا کرنے کا حکومت کو انتباہ دیا۔ اس موقع پر بی جے پی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ کلکٹر اور مجسٹریٹ بی جے پی قائدین کی جانب سے یادداشت پیش کی گئی۔