بی جے پی قائدین کیخلاف کارروائی کا مطالبہ : عآپ

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے بی جے پی قائدین کپل مشرا اور ابھئے ورما کے خلاف کارروائی مطالبہ کیا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر دہلی میں اشتعال انگیز بیانات دیئے جس کے نتیجہ میں فساد پھوٹ پڑا۔ تمر پور حلقہ کے رکن اسمبلی دلیپ پانڈے نے اشتعال انگیز بیان بازی کیلئے کپل مشرا کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اوکھلا حلقہ کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے کہاکہ بی جے پی قائد نے کھلے عام عوام کو مشتعل کیا ہے لیکن اس کے خلاف ابھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ سماجی بہبود کے وزیر اور سینا پوری کے رکن اسمبلی راجندر پال گوتم نے بھی کپل مشرا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ کپل مشرا نے اتوار کو دہلی پولیس کو الٹی میٹم دیا تھا کہ تین دن کے اندر جعفرآباد اور بھاہن پورہ سے احتجاجیوں کو ہٹایا جائے۔ ناکامی کی صورت میں عوام گلیوں کو صاف کردیں گے۔ دوسری طرف اپوزیشن قائد رنویر سنگھ بھدوری نے عام آدمی پارٹی کی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ فوری دارالحکومت میں عوام کی خدمت کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔