جے پور: راجستھان میں بی جے پی کی قومی نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ وسندھرا راجے اور بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا سمیت پارٹی کے کئی سینیئر قائدین نے ریاست میں لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے چیف منسٹرٰ اشوک گہلوت کے خلاف ٹویٹر پر مہم چلائی ہے ۔ ان رہنماؤں نے ٹویٹر پر ہییش ٹیگ گہلوت راج، جنگل راج کے ساتھ مہم شروع کی جسے مسٹر پونیا نے ٹویٹ کرکے شروع کیا۔ اس کے ذریعے بی جے پی کے رہنماؤں نے کہا کہ خراب لاء اینڈ آرڈر کے سبب ریاست آج جرائم کی آماجگاہ بن گئی ہے جس کی وجہ سے اس کی شبیہ خراب ہو رہی ہے ۔ وسندھرا راجے نے کہا کہ ڈھائی برس پہلے تک امن کے گہوارے کے طور پر پہچانے جانے والا راجستھان اب جرائمکا اڈہ بن گیا ہے ۔ یہاں آئے دن قتل، جنسی زیادتی اور ڈکیتی جیسے واقعات سامنے آ رہے ہیں، جن سے ریاست کی شبیہ خراب ہو رہی ہے ۔ راجستھان میں جرائم کے بڑھتے معاملے باعث تشویش ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ریاستی حکومت اپنی نیند سے اٹھ کر لاء اینڈ آرڈر پر نوٹس لے تاکہ عوام کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے ۔ مسٹر پونیا نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ اشوک گہلوت کے اس مدت کار کی سب سے بڑی حصولیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سر عام روٹی مانگتی ایک بھوکی حاملہ خاتون کا گینگ ریپ ہوتا ہوِ، بھرت پور میں دن دہاڑے بیچ سڑک پر گولی مار کر قتل کردیا جاتا ہے، عوام کی خدمت کرتی رکن پارلیمنٹ پر پتھر پھینکا جاتا ہے، یہ آج کا راجستھان ہے۔