بی جے پی قائدین کی بی آر ایس میں شمولیت

   

ظہیرآباد 16/ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی آر ایس سربراہ و چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کی بہتر حکمرانی سے متاثر ہوکر جھرہ سنگم منڈل کے موضع تمن پلی کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر ویرا ریڈی اور اسی موضع کے کانگریس پارٹی کے اقلیتی صدر شیخ سہیل نے اسی موضع میں رکن اسمبلی ظہیرآباد کونتی مانک راؤ کی موجودگی میں بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ پروگرام میں بی آر ایس پارٹی جھرہ سنگم منڈل کے سابق صدر بوپم پلی ایم پی ٹی سی وجیندر ریڈی ، تمن پلی موضع کے صدر وینکٹ ریڈی ، کمال پلی موضع کے پارٹی صدر اشوک راؤ پاٹل ، متھن راج اور دیگر موجود تھے۔