حیدرآباد۔ 17 اکٹوبر : بی جے پی قائدین کی جانب سے جھوٹ پھیلانے اور ٹی آر ایس پر تنقیدوں کو مسترد کرتے ہوئے وزیر فینان ہریش راو نے آج ایٹالہ راجندر کو نشانہ بنایا ۔ انہوں نے حضور آباد میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے یہ جاننا چاہا کہ راجندر اپنے انتخاب پر کیا کرنے والے ہیں یہ بتانے کی بجائے ٹی آر ایس کے خلاف جھوٹ کیوں پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایٹالہ راجندر کے پاس کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں ہے اسی لئے وہ ٹی آر ایس کو دفن کردینے اور کے سی آر کو ختم کردینے کی باتیں کر رہے ہیں۔ ہریش راو نے کہا کہ ایٹالہ کے سامنے ذاتی مفادات ہیں ۔