نئی دہلی 15 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی قائدین بشمول وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر امیت شاہ کے تمام سیاسی پروگرامس کو جو آج جمعہ کو منعقد ہونے والے تھے پلوامہ حملے کے بعد منسوخ کردئے گئے ہیں۔ مودی آج اتارسی مدھیہ پردیش میں اور امیت شاہ اوڈیشہ اور چھتیس گڑھ میں مختلف پروگراموں میں شرکت کرنے والے تھے ۔ ان پروگرامس کو اب منسوخ کردیا گیا ہے ۔ اعلی بی جے پی قائدین لوک سبھا انتخابات کیلئے ابھی سے سرگرم ہوگئے ہیں۔