ناگپور : این سی پی لیڈر جوالا دھوتے نے بی جے پی قائدین چندر شیکھر بونکوے اور کرشنا کھوپڈے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا جنہوں نے پولیس بھون میں پریس کانفرنس منعقد کی ۔ ہفتہ کو اس مقام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوالا دھوتے نے کہا کہ اگر بی جے پی قائدین کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو وہ سیول لائن علاقہ میں پولیس بلڈنگ کے روبرو بھوک ہڑتال کریں گی ۔ بی جے پی قائدین نے وزیراعظم مودی کے خلاف ریمارکس پر ایک یادداشت ناگپور پولیس کمشنر کے چیمبر میں حوالے کرنے کے بجائے پریس کانفرنس میں ہی حوالے کردی جو پروٹوکول کے خلاف ہے ۔۔