حیدرآباد ۔ 9 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : بھارتی جنتا پارٹی نے آج ریاست تلنگانہ میں اپوزیشن کی آواز کو دبانے کے لیے پولیس کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے زیادتیاں کرنے کی مذمت کی ۔ بی جے پی ترجمان کرشنا ساگر راؤ نے کہا کہ ریاستی بی جے پی صدر ڈاکٹر لکشمن کو غیر قانونی پر آج صبح سے ہی نظر بند رکھا گیا ۔ انہیں حراست میں رکھنے کا یہ غیر قانونی عمل کے سی آر حکومت کی زیادتیاں ہیں۔۔