بی جے پی قائد لکشمن آر ٹی سی مطالبات کی یکسوئی کروائیں : پونم پربھاکر

   

کریم نگر ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : آر ٹی سی ہڑتال کے خاتمہ اور ان کے مطالبات کی یکسوئی کے لیے بی جے پی ریاستی صدر لکشمن کو کوشش کرنی چاہئے ۔ صرف افسوس کا اظہار کرنے سے خود کشی کرنے والے ملازمین اور حرکت قلب سے فوت ہونے والے افراد کی تعزیت کرنے سے کچھ ہونے والا نہیں ہے۔ اس سلسلہ میں بی جے پی کی خاموشی پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے کہ وہ آگے بڑھ کر احتجاج میں شامل ہو کر ان کے حق میں فیصلہ ملنے تک کوشش کیوں نہیں کی ۔ ان خیالات کا اظہار ٹی پی سی سی کارگزار صدر پونم پربھاکر نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی کی اس ہڑتال سے عوامی زندگی پر کافی اثر پڑ رہا ہے ۔ کیا یہ ہمیں دکھائی نہیں دے رہا ہے ۔ ملازمین کو تنخواہیں نہ دئیے جانے سے وہ گوناگوں پریشانیوں سے دوچار ہیں ۔ مزدور ملازمین کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔ صرف باتوں سے کام چلنے والا نہیں ہے ۔ بلکہ عملی طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ بصورت دیگر بی جے پی اور آر ٹی سی کے درمیان میاچ فکسنگ سمجھا جائے گا ۔۔