بی جے پی قائد پروین داریکر کے خلاف ایف آئی آر

   

ممبئی: مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں اپوزیشن کے رہنما پروین داریکر کے خلاف ممبئی ضلع کوآپریٹو بینک میں ڈائریکٹر کا عہدہ پانے کے لئے ایک مزدور تنظیم کے ساتھ مبینہ طورپر فرضی رکنیت کااستعمال کرنے پر معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ پولیس نے منگل کو یہ معلومات دی۔ایک سرکاری ذرائع کے مطابق،عام آدمی پارٹی (آپ ) کے رہنما دھننجے شندے کی شکایت کے بعد جنوبی ممبئی کے ماتا رمابائی امبیڈکر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ بی جے پی رہنما داریکر پر الزام ہے کہ انہوں نے ممبئی بینک کے ڈائریکٹر کے عہدے کے لئے ایک ہی زمرے سے الیکشن لڑکر تقریباً 20 برسوں تک حکومت کو دھوکہ دیا ہے ۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ، بی جے پی رہنما پروین داریکر اور رہنما آشیش شیلار نے کہا کہ رپورٹوں کے مطابق،ان کے خلاف کی گئی کارروائی سیاسی ہتھکنڈاہے ۔