بی جے پی لیڈر آشیش شیلار کو دھمکی

   

Ferty9 Clinic

ممبئی: بی جے پی لیڈر اور ایم ایل اے آشیش شیلار کو فون پر انکے اہل خانہ کے ہمراہ جان سے مارنے کی دھمکی موصل ہوئی ہے ۔ شیلار کو دھمکی آمیز کال انکے دونوں مختلف موبائل نمبروں پر مسلسل موصول ہو رہے ہیں۔ اسکی اطلاع انہوں نے وزیر داخلہ کو ایک خط لکھ کر دی ہے اور بتلایا کہ نامعلوم شخص انھیں فحش گالیاں دے کر انکے خاندان کے ہمراہ جان سے مارنے کی دھمکی دے رہا ہے ۔ مقامی باندرہ پولیس اسٹیشن میں بھی تحریری شکایت کی گئی ہے۔