بی جے پی لیڈر اورم کا انتخابی سیاست سے سبکدوشی کا اعلان

   

بھونیشور، 13 جولائی (یو این آئی) بی جے پی کے سینئر لیڈر اور قبائلی امور کے مرکزی وزیر جوال اورم نے انتخابی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے ۔ اورم نے ہفتہ کو سمبل پور میں روزگار میلہ پروگرام میں شرکت کے دوران نامہ نگاروں سے غیر رسمی بات چیت کے دوران یہ اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ الیکشن لڑنے سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں تاہم وہ پارٹی سرگرمیوں اور عوامی زندگی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں بھی وہ الیکشن لڑنے میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے لیکن پارٹی کی درخواست پر راضی ہوگئے تھے ۔