بی جے پی لیڈر جگجیون ریڈی گرفتار ، جبراً وصولی اور دھمکانے کا الزام

   

حیدرآباد : /16 جولائی (سیاست نیوز) بنڈلہ گوڑہ پولیس نے ایک بی جے پی لیڈر جگجیون ریڈی کو جبراً وصولی اور دھمکانے کے کیس میں گرفتار کرلیا ۔ سب انسپکٹر بنڈلہ گوڑہ پولیس اسٹیشن شیخ عزیز نے بتایا کہ عمر صالح عبداللہ نے بنڈلہ گوڑہ پولیس سے ایک شکایت درج کروائی تھی جس میں بتایا تھا کہ /27 جون کو جگجیون ریڈی اور اس کے ساتھیوں نے ان کے مکان واقع لیک ویو ہلز میں داخل ہوکر دھمکایا ۔ /25 جون کی شب جگجیون ریڈی نے مبینہ طور پر دیگر افراد سلیمان باعوم، محمد عمر خان ، محمد محسن خان ، ابود باعوم اور دیگر افراد کے ساتھ ملکر مکان میں داخل ہوئے اور دھمکاتے ہوئے جبراً وصولی کی کوشش کی ۔