ممبئی: سونالی پھوگاٹ قتل کیس کے اہم ملزم سدھیر سنگوان کو گوا کی سیشن عدالت نے ہفتہ کو ضمانت دے دی۔ سنگوان کے وکیل امیت جگلان کے مطابق عدالت نے ان کی مشروط ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ہفتے میں ایک بار پولیس اسٹیشن حاضر ہونے کی ہدایت دی۔ سنگوان عدالت کی اجازت کے بغیر ریاست گوا نہیں چھوڑ سکتے ۔ سنگوان کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی بانڈ پیش کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔ سنگوان کو گوا پولیس نے 25 اگست 2022 کو گرفتار کیا تھا۔ قتل کیس کے ایک اور ملزم سکھویندر کو بھی 3 مئی کو ضمانت مل گئی تھی۔