ودیشا: مدھیہ پردیش کے ودیشا ضلع ہیڈکوارٹر میں بی جے پی کے ایک لیڈراہولیہ اور دو بچوں کے ساتھ زہریلی چیز کھا کر خودکشی کر لی ہے ۔وہ اپنے دونوں بیٹوں کی لاعلاج بیماری سے پریشان تھا۔ خودکشی کرنے سے پہلے اس نے فیس بک پر جذباتی پوسٹ بھی ڈالی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل شام بی جے پی لیڈر سنجیو مشرا اپنے خاندان کے ساتھ گھر پر تھے۔ اس کے بعد انہوں نے گھر کا دروازہ بند کر کے گھر والوں کے ساتھ زہریلی چیز کھا لی۔ دونوں بچوں اور میاں بیوی کو تشویشناک حالت میں ضلع اسپتال لایا گیا۔ جہاں پہلے دونوں بیٹے اور بعد میں سنجیو مشرا، پھر ان کی بیوی نے دم توڑ دیا۔