سہارنپور: اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں ایک بی جے پی لیڈر یوگیش روہیلا نے اپنی بیوی اور تین بچوں کو گولی ماردی جس کے نتیجہ میں یوگیش کا ایک لڑکااور 11 سالہ لڑکی ہلاک ہوگئے جبکہ اس کی بیوی کے علاوہ ایک اور بچے کی حالت نازک ہے۔ پولیس رپورٹس کے مطابق ملزم بی جے پی ایگزیکٹیو ممبر کی حیثیت رکھتاہے۔اسے جائے واقعہ سے گرفتار کرلیاگیا۔ جرم کے لیے استعمال کردہ پستول برآمد کرلیاگیاہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کو اپنی بیوی کی وفاداری پر شک تھا جس کی وجہ سے اس نے مبینہ طور پر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔