بیجاپور : چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں بی جے پی کے ضلع جنرل سکریٹری بلال خان کی جان اس وقت بال بال بچ گئی جب ان کے ہی سیکوریٹی اہلکار نے بدتمیزی کرتے ہوئے اپنی رائفل تان لی اور گھر میں گھس کر گولی مارنے کی کوشش کی۔اس کے بعد ایک اور سکیورٹی اہلکار نے کسی طرح گھر کا دروازہ بند کر کے اس کی جان بچائی۔ اس واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگیا ہے ۔ جس میں وہ رائفل کو کاک کرتا ہوا نظر آ رہا ہے ۔ خان کی سیکورٹی کے لیے دو سپاہی دیے گئے ہیں۔ آج صبح کانسٹیبل ناگیش ٹنگے نشے کی حالت میں تھا اور بدسلوکی کرنے لگا۔ اس نے اپنی سروس رائفل کاک کرلی اور گھر میں گھس کر گولی چلانے کی کوشش کی۔ یہ دیکھ کر ایک اور سیکورٹی اہلکار نے کسی طرح گھر کا دروازہ بند کرکے انکی جان بچائی۔