نئی دہلی :بہار کے مزدوروں پر ٹاملناڈو میں حملے کی فرضی خبر سے متعلق عرضی پر سماعت کرتے ہوئے آج سپریم کورٹ نے شدید تشویش کا اظہار کیا اور اترپردیش بی جے پی ترجمان پرشانت امراؤ پٹیل کو اس تعلق سے معافی مانگنے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ امراؤ ایک وکیل ہیں اور انھیں زیادہ ذمہ دار ہونا چاہیے۔ جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس پنکج متھل کی بنچ نے آج پرشانت امراؤ کی دو عرضی پر سماعت کی۔ گزشتہ دنوںٹاملناڈومیں بہار کے مہاجر مزدوروں پر مبینہ حملوں سے جڑے کئی فرضی پوسٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے۔ اسی دوران پرشانت امراؤ پٹیل نے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 15 مہاجر مزدوروں کو ہندی بولنے کی وجہ سے پیٹا گیا جن میں سے 12 کی موت ہو گئی۔