کولکاتا: مغربی بنگال پولیس نے نیوٹائون کے قریب ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس کے مطابق 20سالہ لڑکی بی جے پی لیڈر راکیش سنگھ کے لئے کام کرتی تھی ۔کلکتہ پولیس کے ایک اعلی افسر نے بتایا کہ وہ مبینہ طور پر منشیات فروشوں سے کوکین خریدتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نیو علی پور منشیات کے معاملے میں ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے ۔ وہ راکیش سنگھ کے لئے منشیات کا کاروبار کرتی تھی ۔افسر نے بتایا کہ خاتون بھاری قیمت میں کوکین ْخرید کر راکیش سنگھ کے حوالہ کرتی تھی۔
