بی جے پی لیڈر کیلاش وجے ورگی کیلئے بلیٹ پروف گاڑی

   

Ferty9 Clinic


کلکتہ : بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر حملے کے بعد بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگی کو مرکزی حکومت نے بلٹ پروف گاڑی فراہم کی ہے ۔ ہوائی اڈے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیلاش وجے ورگی نے کہا کہ مرکزی وزارت داخلہ کے حکم کے مطابق مجھے ایک بلٹ پروف گاڑی فراہم کی گئی ہے ۔ 10 دسمبر کو بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر علاقے کے دورے کے دوران پتھراؤ کیا گیاتھا۔اس حملے میں نڈا کے قافلے میں شامل متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔ بی جے پی کے ذرائع نے دعویٰ کیا تھ کہ وجے ورگیہ اور نائب صدر مکل رائے سمیت اس کے لیڈروں کو چوٹ پہنچی تھیں۔