سری نگر: بھارتی جنتا پارٹی کے جموں و کشمیر یونٹ کے جنرل سکریٹری اشوک چہارشنبہ کی صبح اس وقت بال ابل بچ گئے جب ان کی چرچ لین سونہ وارمیں واقع سرکاری رہائش گاہ میں ایک تیندوا گھس آیا۔ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی کے جموں وکشمیر یونٹ کے جنرل سکریٹری اشوک کول چہارشنبہ کی صبح چرچ لین سونہ وار میں واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ پر سرگرمیوں میں مصروف تھے کہ پارک میں اچانک ایک تیندوا گھس آیا۔تاہم وہ صحیح سلامت اس جگہ سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے اور اس بارے میں محکمہ وائلڈ لائف کو فوری طور مطلع کیا گیا۔مذکورہ ذرائع نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی اور تیندوے کو پکڑ لیا۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں تیندے کو داچھی گام پارک میں منتقل کیا گیا۔