بلرامپور: اترپردیش کے ضلع بلرامپور کے سعداللہ نگر تھانہ علاقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے بوتھ صدر کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے معاملے میں پولیس نے پانچ ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔پولیس ذرائع نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ رنکی بدرپور گاؤں باشندہ بی جے پی کے بوتھ صدر زبیر خان کے ساتھ مارپیٹ کرنے والے پانچ افراد کے خلاف جمعہ کی شام مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ زمین پر قبضہ کرنے کے تنازع کے دوران ملزمین نے زبیر خان سے مارپیٹ کی جس میں وہ شدید طور سے زخمی ہوگیا ہے ۔ زخمی کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔