نئی دہلی: بی جے پی لیڈر کے نابالغ بیٹے کی جانب سے ووٹ ڈالنے کا ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جس کے ساتھ لوگ طرح طرح کے سوال کررہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے اس معاملہ کی تحقیقات کی ہدایت دے دی ہے۔ پورا معاملہ یہ ہے کہ مدھیہ پردیش کے بھوپال کے بیرسیا میں لوک سبھا انتخابات کے دوران ایک نابالغ لڑکا بی جے پی کو ووٹ ڈالتا ہوا نظرآرہا ہے جس کیشناخت بی جے پی کے ضلع پنچایت ممبر ونئے مہر کے بیٹے کے طورپر کی گئی ہے۔