حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی صدر بنڈی سنجے نے یقین ظاہر کیا ہے کہ جی ایچ ایم سی انتخابات میں مئیر کا عہدہ بی جے پی حاصل کرے گی۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سیلاب متاثرین میں امداد کی رقم کی تقسیم کو روکنے کا الزام جھوٹا ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ ان کی فرضی دستخط سے اس سلسلہ میں مکتوب جاری کیاگیاہے ۔انہوں نے وعدہ کیا کہ ان انتخابات میں کامیابی کے بعد سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے گی۔