بی جے پی مجھے تنہا نہیں چھوڑے گی : راجہ سنگھ

   

حیدرآباد۔/24 اگسٹ، ( سیاست نیوز) بی جے پی سے معطل رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو اطمینان ہے کہ پارٹی ان کی معطلی کو ختم کردے گی اور وہ عنقریب پارٹی کی نوٹس کا جواب دیں گے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ سنگھ نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے وجہ نمائی نوٹس موصول ہوئی ہے اور جلد وہ جواب روانہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ میرے جواب اور وضاحت سے پارٹی مطمئن ہوگی اور معطلی کو برخاست کیا جائے گا۔ پارٹی مجھے تنہا نہیں چھوڑے گی۔ پارٹی صدر بنڈی سنجے پر مجھے پورا بھروسہ ہے۔ راجہ سنگھ نے کہا کہ معاملہ عدالت میں زیر دوران ہے لہذا وہ تنازعہ کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہیں گے۔ پولیس کی جانب سے دیگر پولیس اسٹیشنوں میں عائد کردہ نئے مقدمات سے قانونی طور پر نمٹا جائے گا۔ر